سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 62ملزمان گرفتار،گرفتارافراداہم شخصیات پر حملے اورحساس تنصیبات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،سعودی سرکاری ٹی وی ،گرفتارملزمان میں سے بیشترکا تعلق سعودی عرب سے ،ایک پاکستانی،سات یمنی،چھ فلسطینی بھی شامل ہیں،مختلف ممالک کا سفربھی کرچکے ہیں،سعودی میڈیا

منگل 6 مئی 2014 19:46

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 62ملزمان گرفتار،گرفتارافراداہم ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت 62افرادکو دہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا،گرفتارافراداہم شخصیات پر حملے اورحساس تنصیبات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے جاری فرمان کے مطابق دہشت گرد گروپوں کے ارکان اور بیرون ملک لڑائیوں میں حصہ لینے والے سعودیوں کو بیس سال تک قید کی سزا سنائی جاسکے گی،سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے بتایاکہ گرفتارافرادمیں سے زیادہ کا تعلق سعود ی عرب سے ہے جبکہ گرفتارہونے والے 62ملزمان میں سے ایک کا تعلق پاکستان سے ،سات یمنی اورچھ فلسطینی شہری بھی شامل ہیں،سرکاری ٹی وی کے مطابق پکڑے جانے والے گروہ کا سرغنہ سعودی شہری تھا جو تمام ترمعلومات اکٹھی کرکے اپنے ساتھیوں کو مختلف اہم حکومتی اورغیرملکی شخصیات پر حملے کے لیے تیارکررہاتھا،سعودی میڈیاکے مطابق تمام افرادسعودی عرب میں اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بناناچاہتے تھے ،معلوم ہواہے کہ تمام مذکورہ افرادمختلف ممالک میں سفر بھی کرچکے ہیں ،گرفتارافرادکو جلد کل(بدھ کو) سعودی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ،سعودی عرب نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے 2011ء میں خصوصی عدالتیں قائم کی تھیں ان میں بہت سارے جنگجوؤں کو 2003ء کے بعد سعودی عرب میں بم دھماکوں اور غیرملکیوں پر حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں قید کی سزائیں سنائی گئیں اور درجنوں کوپھانسی کا حکم دیا گیا،واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے فروری میں ایک فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت دہشت گرد گروپوں کے ارکان اور بیرون ملک لڑائیوں میں حصہ لینے والے سعودیوں کو بیس سال تک قید کی سزا سنائی جاسکے گی،واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک روز قبل بھی پاکستان سے اپنے دو مطلوب شہریوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی،ان دونوں کو پاکستان میں گرفتاری کے بعد سعودی عرب لے جایا گیا تھا،ان دونوں نوجوانوں کی سعودی مملکت کی جانب سے بیرون ملک دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کے خلاف جاری مہم کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :