پشاور میں پیپلز پارٹی کی تقریب میں جیالوں کی دھنگا مشتی ، کرسیاں چل گئیں

منگل 6 مئی 2014 20:07

پشاور میں پیپلز پارٹی کی تقریب میں جیالوں کی دھنگا مشتی ، کرسیاں چل ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) پشاور میں پیپلز پارٹی کی تقریب میں جیالوں کی دھنگا مشتی ، کرسیاں چل گئیں۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں سابق صوبائی وزیر سید قمر عباس کی برسی کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ کو خطاب کے لئے مدعو کیاگیا تو مخالف گروپ کے جیالوں نے صوبائی صدر کو تقریر کرنے سے روک دیا جس پر جیالے لڑ پڑے اور ہال میں موجود کرسیاں ایک دوسرے پر چلا دیں جبکہ جیالوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش بھی کر دی صوبائی صدر خانزادہ نے یہ ہنگامہ دیکھا تو پریس کلب سے رفوچکر ہو گئے جیالوں نے پریس کلب کے ہال کو نقصان پہنچایا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے جب سے خیبرپختونحوا کی تنظیمیں توڑی ہیں تب سے اس میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں تاہم صوبائی صدر خانزادہ خان خواتین ونگ کی صدر عاصمہ عالمگیر کی جگہ شازیہ اورنگزیب کو لانا چاہتا ہے جس کی وجہ سے مزید اختلافات پیدا ہوئے ہیں پیپلز پارٹی کی تقریب میں یہ ہلڑ بازی بھی ان اختلافات کا نتیجہ ہے واقعے کے خلاف پشاور پریس کلب کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس ہوا اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پریس کلب کے اندر تقریبات کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور کارکنوں کی پریس کلب کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ، واقعے کے خلاف تھانہ شرقی میں روزنامچہ رپورٹ درج کرلی گئی

متعلقہ عنوان :