سلمان خان کو 2002 میں گاڑی سے لوگوں کے کچلنے کے واقعے میں گواہوں نے بحیثیت ڈرائیور شناخت کرلیا

منگل 6 مئی 2014 23:06

سلمان خان کو 2002 میں گاڑی سے لوگوں کے کچلنے کے واقعے میں گواہوں نے بحیثیت ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2014ء) بھارتی فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کو 2002 میں گاڑی سے لوگوں کے کچلنے کے واقعے میں گواہوں نے بحیثیت ڈرائیور شناخت کرلیا ہے۔ممبئی کی عدالت میں سلمان خان کے خلاف اپنی گاڑی سے کچلنے کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی تو واقعے میں زخمی ہونے والے 2 افراد نے دبنگ خان کو بحیثیت ڈرائیور شناخت کرلیا۔

(جاری ہے)

گواہوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ اس نے واقعے کے بعد سلمان خان کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے اترتے ہوئے دیکھا تھا، اس کے چلنے کے انداز سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ وہ شراب کے نشے میں دھت ہے تاہم واقعے کے فوری بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ 2002 میں انہوں نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلاتے ہوئے 5 افراد کو کچل ڈالا تھا جس میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ الزام ثابت ہونے کی صورت میں سلو میاں کو 10 برس جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :