قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو سزا میں رعایت نیب کے ملزموں کوبھی دی جائے ‘ لاہور ہائیکورٹ کا حکم
بدھ 7 مئی 2014 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے حکومت کی طرف سے قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر قیدیوں کو سزا میں رعایت نیب کے ملزموں کوبھی دینے کاحکم جاری کر دیا۔بدھ کے روز لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قومی اور مذہبی تہواروں پر عمومی جرائم میں قید کاٹنے والے قیدیوں کو رعایت دی جاتی ہے تاہم نیب کے ملزموں کو یہ رعایت نہیں دی جاتی جو آئین کے آرٹیکل پچیس کی خلاف ورزی اور قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس رعایت کامعمولی جرائم میں ملوث قیدیوں پر اطلاق ہوتا ہے ۔ تاہم معزز عدالت نے دلائل سننے کے بعد قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر سزاؤں میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کا اطلاق نیب کے ملزمان پر بھی لاگو کرنے کا حکم دیدیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.