بھارت میں پاکستان کے سفارتخانے کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں ، پاکستانی دفتر خارجہ کی تصدیق ،بھارت پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنائے ، بھارتی حکام معاملہ کی تفتیش کر کے پاکستان کو آگاہ کریں ، تسنیم اسلم

بدھ 7 مئی 2014 20:45

بھارت میں پاکستان کے سفارتخانے کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں ، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت میں پاکستان کے سفارتخانے کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ خطوط موصول ہونے کے بعد پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنائے۔خطوط کے متن کے بارے میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ خطوط میں کہاگیا کہ وہ بھارت میں مقیم پاکستانی عملے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیں گے اور پاکستان میں خود کش بمبار بھیجے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کس تنظیم نے بھیجے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ معاملہ کی تفتیش کر کے پاکستان کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہر میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک میں مقیم سفارتی مشن کے عملے کو تحفظ فراہم کرئے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معاملہ کی تحہ تک پہنچے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان خطوط کے باوجود بھارت میں پاکستان کے سفارتخانے میں معمول کے مطابق کام چل رہا ہے۔