صوبائی وزراء کو وزارتوں کے قلمدان تفویض کر دئیے گئے

بدھ 7 مئی 2014 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے فوری طور پر سات صوبائی وزراء کو محکمے تفویض کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہرام خان کو صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ میاں جمشید الدین کو ایکسائز و ٹیکسیشن محمود خان کو آبپاشی،ضیاء اللہ آفریدی کو معدنیات،اکرام اللہ خان گنڈا پور کو زراعت،مشتاق غنی کو اعلیٰ تعلیم او رقلندر خان لودھی کو خوراک کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔