Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کوڈی چوک میں دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، تحریک انصاف کو احتجاجی جلسے اور دھرنے کیلئے کسی پارک یا گراؤنڈ میں جگہ دی جاسکتی ہے ،اجلا س میں فیصلہ

بدھ 7 مئی 2014 22:53

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کوڈی چوک میں دھرنے کی اجازت دینے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مئی۔2014ء) اسلام آباد انتظامیبہ نے تحریک انصاف کوڈی چوک میں دھرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے جلسے کیلئے متبادل جگہ کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد انتظامیہ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہدشیر دل کی زیرصدارت ہوا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے گیارہ مئی کو ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات اورجناح ایونیوپرجاری تعمیراتی کام کے پیش نظرتحریک انصاف کو ڈی چوک میں دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کو احتجاجی جلسے اور دھرنے کیلئے کسی پارک یا گراؤنڈ میں جگہ دی جاسکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات