یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی حمایت روکے ، مسئلے کے سیاسی حل کو موقع دیا جائے ، نیٹو چیف

جمعرات 8 مئی 2014 15:30

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) نیٹو چیف اینڈرز راسموسن نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے علیحدگی پسندوں کی حمایت روکے اور مسئلے کے سیاسی حل کو موقع دیا جائے۔

(جاری ہے)

نیٹو چیف اینڈرز راسموسن نے پولینڈ کے وزیرخارجہ اور وزیردفاع کے ہمراہ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر کے یوکرینی سرحد سے اپنے فوجی واپس بلائے تاکہ اس بڑے مسئلے کا سیاسی تلاش کیا جا سکے۔ کسی بھی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جمہوریت کا حصہ ہیں تاہم تشدد کی حمایت اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کسی جمہوریت کا حصہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :