عبدالرشید ترابی کی محمد خلیل خان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 8 مئی 2014 16:10

ملوٹ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے محمد خلیل خان آف کری اور محمد اقبال آف غنی آباد کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر انہوں نے مرحومین کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عثمان انور،نثار شائق اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :