2936غیرملکیوں نے پناہ گزین شامی لڑکیو ں سے شادیاں کرلیں، لڑکیوں کے والدین کو یقین دلایا گیا کہ ان کی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا،رپورٹ

اتوار 11 مئی 2014 15:27

2936غیرملکیوں نے پناہ گزین شامی لڑکیو ں سے شادیاں کرلیں، لڑکیوں کے والدین ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء)متعدد سعودی شہریوں نے اردن میں پناہ گزین شامی لڑکیوں سے شادیاں رچالیں، مہاجر کیمپوں میں کئی سال سے موجود ان لڑکیوں کے والدین کو یقین دلایا گیا کہ ان کی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا اور انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں رہے گی، ایک سال کے دوران 2936 شامی لڑکیوں سے غیر ملکیوں نے شادی کر لی،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں موجود شامی لڑکیوں میں سے کئی لڑکیوں کے ساتھ سعودی شہریوں نے نکاح کر لیا ،اردن کے الظاتری کیمپ میں اس طرح کے واقعات سامنے آئے ہیں کہ بعض لوگ لاپتہ ہوئے ہیں انتظامات سے متعلق حکام کیلیے یہ بات پریشانی کا باعث بنی ہے، تاہم معلوم ہوا ہے کہ ان شادیوں کیلیے متعلقہ خاندان کو فی دلہن پانچ ہزار سعودی ریال دیے گئے ہیں،اس سے پہلے شامی خواتین کی سوشل میڈیا پر مبینہ نیلامی کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں اس سلسلے میں امکانی دلہنوں کی تصاویر کے علاوہ، نام اور فون نمبرز بھی شئیر کیے گئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے لائی گئی ان پیش کشوں کے ساتھ دیے گئے پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ ایک سے زائد شادیوں کے حوالے سے جرات نہیں رکھتے تو پیغام آگے اسے بھجوا دیں جو اس معاملے میں جری ہے،سوشل میڈیا پر عام کیے جانے والے ان پیغامات میں چالیس خواتین کا حوالہ دیا گیا اور یہ بھی یقین دلایا گیا کہ اس سلسلے میں والدین کی منشا بھی شامل ہے