جنوبی افغانستان میں فوج کی گاڑی پر خودکش کار بم دھماکہ ،سات افرادہلاک ،الگ واقعے میں نیٹوفوجی بھی ماراگیا،خودکش کارسوارنے قندھارکے ضلع مہمندفورسزکی گاڑی کو نشانہ بنایا،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،مزید حملوں کی دھمکی

اتوار 11 مئی 2014 20:03

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) جنوبی افغانستان میں فوج کی گاڑی پر خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں سات افرادہلاک جبکہ 42زخمی ہوگئے،افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،ادھر ایک اورواقعے میں نیٹوکا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھارکے گورنرکے ترجمان داوکان میناپال نے بتایاکہ اتوارکو ضلع میمند میں ایک خودکش کارسوارحملہ آور نے گاڑی فورسزکی گاڑی سے ٹکرانے کی کوشش کی اوراس دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا،انہوں نے کہاکہ حملے میں سات افرادہلاک ہوئے تمام ہلاکتیں سویلین ہوئیں تاہم چند فوجی زخمی ہوئے ،دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیرملکی خبررسا ں ادارے کو ٹیلی فون کرکے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ،انہوں نے دعویٰ کیاکہ اس واقعے میں کئی افغان فوجی مارے گئے اور اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی،ادھر اتوارکو نیٹونے ایک بیان میں بتایاکہ ان کاایک اہلکار ایک واقعے میں ماراگیا،بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی کی قومیت اورنام ظاہرنہیں کیاگیاجبکہ اس واقعے کی مزید تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔