یمن میں القاعدہ کا پولیس اسٹیشن پر حملہ،15افرادہلاک،21زخمی،مکولہ میں کارسوارخودکش حملہ آور نے گاڑی تھانے کے اندرلے جانے کی کوشش،ناکامی پر خودکو اڑالیا

اتوار 11 مئی 2014 20:03

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) یمن میں خودکش کارسوارنے گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 15افرادہلاک اور21زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا،حملے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی پولیس نے بتایاکہ اتوارکو ملک کے جنوبی حصے مکولہ میں کارمیں نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں 15افرادہلاک اور21زخمی ہوگئے،انہوں نے بتایاکہ کارسوارخودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر پہنچااورمحافظ سے اندرجانے کی اجازت لی ،تاہم اجازت نہ ملنے پر اس نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا،ایک اہلکارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ حملہ آور القاعدہ کا رکن تھا اورگاڑی کو تھانے کے اندرلے جاکراعلیٰ پولیس افسروں کو نشانہ بنانااورزیادہ سے زیادہ نقصان کرناچاہتاتھا،انہوں نے کہاکہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا،یادرہے کہ اس سے قبل جنوبی اور مشرقی یمن میں القاعدہ کے ارکان فورسزکو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے باوجود بدستور سرگرم ہیں،یمن اسامہ بن لادن کا آبائی ملک اورالقاعدہ کا گڑھ ہے جسے امریکہ جہادی نیٹ ورک کی انتہائی خطرناک ترین مرکز قرار دیتا ہے ،امریکا یمن میں القاعدہ کو نشانہ بنانے کے لیئے ڈرون حملوں کے استعمال کو تسلیم کرتا ہے تاہم اس پورے عمل پر اس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،حکام کے مطابق حملوں میں القاعدہ کی قیادت اور ان کے درمیان غیر ملکی جنگجو کو نشانہ بنایا جاتاہے جن میں خطرناک عناصر بھی شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :