Live Updates

عمران خان زرداری کی تعریف کرنے پر مجبور، دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ملکی نظام ٹھیک نہیں کر سکتے ، عمران خان

اتوار 11 مئی 2014 21:09

عمران خان زرداری کی تعریف کرنے پر مجبور، دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ملکی ..

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 11مئی کو ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ۔ نیا پاکستان تحریک کو روکنے کی کوشش کی گئی ۔ ڈی چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے جلسے میں کارکنوں کو روکنے سے آج مجھے زرداری کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

11مئی کو نواز شریف نے ایمپائر کے ساتھ مل کر میچ کھیلا ۔

(جاری ہے)

اور ہمارے مینڈیٹ کو چھین لیا گیا ۔ دھاندلی کے ذریعے آنے والے اس ملک کا نظام کیسے ٹھیک کریں گے ۔ ہم نے نئے پاکستان کیلئے جو تحریک شروع کی تھی اس کو 11مئی کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن میری ٹیم مایوس نہیں ہوئی اور ہم واپسی کیلئے تیار ہیں ۔ 24ارب سے شروع کیا گیا میٹرو بس منصوبہ کرپشن کی فیکٹری ہے اور شریف برادران پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ غریب مر رہا ہے لیکن حکومت آئے روز عوام پر چھری پھیر رہی ہے۔ نواز لیگ جھوٹی لیگ بن چکی ہے۔ ان کو اب روکنا ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :