آسٹریلیا میں لاوارث رقم کی نشاندہی کرنے والے خاکروب کیلئے 81 ہزار ڈالرکا انعام

پیر 12 مئی 2014 20:43

آسٹریلیا میں لاوارث رقم کی نشاندہی کرنے والے خاکروب کیلئے 81 ہزار ڈالرکا ..

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) آسٹریلیا کی عدالت نے ٹی وی چینل کے واش روم میں رقم کی نشاندہی کرنے والے خاکروب کو 81 ہزار ڈالر انعام دینے کا حکم دیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2011 میں چمندو امر سنگھے نامی خاکروب کو میلبورن میں مقامی ٹی وی چینل کے دفتر میں واقع واش روم میں کوڑے کے ڈبے سے 100 اور 50 ڈالر کی گڈیاں ملی تھیں تاہم اس نے وہ رقم رکھنے کے بجائے اس کی اطلاع پولیس کودی جس نے وہاں اسے ایک لاکھ آسٹریلین ڈالر سے زائد کی رقم برآمد کی۔

آسٹریلین پولیس بھی اس رقم کی ملکیت کا تعین نہیں کرسکی تھی جس پر عدالت نے رقم میں سے 81 ہزار 597 ڈالر چمندو امر سنگھے کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس قسم کی دیانتداری کا مظاہرہ کرنے والا یقینی طور پر انعام کا حقدار ہے۔

(جاری ہے)

رقم کے معاملے کی تفتیش کرنے والے حکام نے بھی عدالتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چمندو ایک طالب علم اور مالی مشکلات کا شکار تھا لیکن اس نے رقم ہتھیانے کا سوچنے کے بجائے اسے قانون کے حوالے کردیا جو انتہائی قابل تحسین ہے۔چمندو امر سنگھے اِن دنوں نیوزی لینڈ میں آئی ٹی کا طالب علم ہے اور اس کا کہنا تھا کہ جب انہیں عدالت کے فیصلے کی خبر ملی تو سمجھ نہیں آیا کہ اس پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کروں لیکن اب اپنی قسمت پر رشک آریا ہے۔

متعلقہ عنوان :