ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کا یہ بیان انتہائی دکھ کا سبب بنا ہے، الطا ف حسین،4اپریل 2014ء کومیں نے نیکوپ کارڈ کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کی موجودگی میں نادرا کے عملے کودرخواست دی،قائد ایم کیوایم ۔ تفصیلی خبر
پیر 12 مئی 2014 22:23
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ مسٹر لغاری اورڈائریکٹرجنرل پاسپورٹ کی جانب سے دیے جانے والے اس بیان پر کہ محکمہ داخلہ کو ابھی تک الطاف حسین کی پاسپورٹ یا کسی اور چیز کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے، پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے لئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کا یہ بیان انتہائی دکھ کا سبب بنا ہے۔
الطا ف حسین نے کہاکہ میں ،محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام اور موجودہ وفاقی حکومت کوبتاناچاہتا ہوں کہ میں نے اراکین رابطہ کمیٹی ،دیگر تحریکی ذمہ داران اور تحریکی ساتھیوں کی موجودگی میں بروزجمعہ مورخہ4، اپریل 2014ء کوجب پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست دی تو مجھ سے کہاگیا کہ پہلے شناختی کارڈ) NICOP (کارڈ بنانا پڑے گا، جس پر میں نے اپنے ذمہ داران اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ برطانیہ میں متعین پاکستانی سفیر واجد شمس الحسن کی موجودگی میں نادرا کے عملے کودرخواست دی، نادرا کے عملے نے میرے فوٹولئے ، فنگر پرنٹ لئے ، مطلوبہ فارم پرُ کیا،فیس ادا کی گئی، اپنے پاکستانی پاسپورٹ اور پرانے شناختی کارڈ کی نقل کے علاوہ ہائی کمیشن کے عملے نے جوجو دستاویزات مانگیں انہیں وہ فراہم کیں جس کی گواہی وزارت داخلہ ،واجدشمس الحسن سے لے سکتی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.