چیئرمین واپڈا اور حکومت کے متاثرین کی خوشحالی کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں

بدھ 14 مئی 2014 13:10

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) چیئرمین واپڈا اور حکومت کے متاثرین کی خوشحالی کے دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں۔نیوسٹی قصبے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔نیوسٹی اور قصبوں کی تعمیر کو وزیر مملکت پانی بجلی عابد علی شیر دورہ میرپور کے دوران ناقص قرار دے چکے ہیں ۔پراجیکٹ منجر منصوبہ منگلاڈیم کے خلاف کاروائی کے بجائے اس کو ترقی دیدی گئی جس پر متاثری کو تشویش ہوئی ہے۔

۔

(جاری ہے)

تاحال ہزاروں ذیلی کنبے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے محروم ہیں ۔جو کرائے کے گھروں پر رہائش رکھنے پر مجبور ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار سرپر ست اعلیٰ ایکشن کمیٹی مقامی متاثرین منگلاڈیم چوہدری عبدالقیوم نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انھو ں نے کہا کہ منگلاڈیم کی رائیلٹی کشمیریوں کا حق ہے ۔رائیلٹی متاثرین منگلاڈیم کی بحالی آباد کاری اور میرپور کی تعمیر ترقی پر خرچ کی جائے ۔میرپور کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے پر واپڈا عملدرآمد کرے ۔

متعلقہ عنوان :