محکمہ خوراک سرگودہا کے پی آر2سنٹر نے گندم کی 90ہزارسے زائد بوریاں خرید کر پورے ڈویثرن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 14 مئی 2014 15:05

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) محکمہ خوراک سرگودہا کے پی آر2سنٹر نے گندم کی 90ہزارسے زائد بوریاں خرید کر پورے ڈویثرن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

سنٹر انچارج اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر محمد ثاقب اورانسپکٹر چوہدری محمد شکور کے مطابق گندم کی رواں خریداری مہم برائے سال2014-15کیلئے پی آر2سنٹر کاایک لاکھ 70ہزاربوری خر ید کاٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 90ہزاربوری گندم خرید کر لی گی ہے جبکہ ایک لاکھ 50ہزارباردانہ کسانوں کو تقسیم کیا جا چکاہے اور ٹارگٹ کوجلد از جلد پورا کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خریداری گندمپی آر2سنٹر پر زمینداروں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور بلا تفریق کسا نوں سے گندم پہلے آئے کی بنیادپر خریدی جارہی ہیں اورسنٹر پر کسی بھی شکایت کی صورت میں کسان ہم سے ڈائریکٹ رابطہ کریں ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔