ڈی آئی خان، مسلح افرادنے نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی کے ٹول پلازہ پرتعینات تین سیکورٹی گارڈزکواغواء کرلیا

بدھ 14 مئی 2014 20:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء)درازندہ موڑکے قریب سات مسلح افرادنے نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی کے ٹول پلازہ پرتعینات تین سیکورٹی گارڈزکواغواء کرلیا‘واقعہ تھانہ درابن کی حدودمیں درازندہ موڑپرواقع این ایچ اے کے ٹول پلازہ پر ہوا جہاں رات دوبجے کے قریب اچانک سات مسلح افرادپہنچ گئے اورانہوں نے ٹول پلازہ کے تین سیکورٹی گارڈزارشادحسین ولداللہ بخش سکنہ تونسہ‘ظریف ولدعالم شیر سکنہ کروڑلیہ اورارسلان ولدشعیب سکنہ ڈیرہ غازی خان کواغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ درابن میں اس واقعہ کی اطلاع ٹول پلازہ کے ٹھیکیدارمعین عباس سکنہ تحصیل گجر ضلع راولپنڈی نے کردی ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں ملنگ گروپ ملوث ہوسکتاہے۔جنہوں نے اس سے پہلے اسی علاقے سے دوسکھوں کواغواء کیااوربعدمیں بھاری تاوان کے عوض انکورہاکردیا۔ذرائع کے مطابق ٹول پلازہ کے ذمہ داران کواس سے قبل بھتے کی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔