امن کیلئے یکساں معیار کا سامان ہونا چاہئے، تھری جی متعارف ہونے کے بعد سمیں ناکارہ بنانے کا کام تیز ہوجائیگا، چوہدری نثار ،موبائل سمیں ناکارہ بنانا پیچیدہ کام ہے، مقصدکیلئے تھری جی کا انتظار تھا،7 لاکھ غیر قانونی سمیں ختم کردی گئی ہیں، اجلاس میں گفتگو

بدھ 14 مئی 2014 21:01

امن کیلئے یکساں معیار کا سامان ہونا چاہئے، تھری جی متعارف ہونے کے بعد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امن کے لئے یکساں معیار کا سامان ہونا چاہئے، تھری جی متعارف ہونے کے بعد سمیں ناکارہ بنانے کا کام تیز ہوجائے گا۔ موبائل سمیں ناکارہ بنانا پیچیدہ کام ہے۔ اس مقصد کے لئے تھری جی کا انتظار تھا۔7 لاکھ غیر قانونی سمیں ختم کردی گئی ہیں۔ وہ بدھ کو گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت کراچی کے حوالے سے منعقد ہونے والے امن وامان کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 3 جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کے اجراء کے باعث غیر قانونی سمیں بند کرنے کا کام التواء کا شکار ہو گیا تھا ۔ اب لائسنس کے اجراء کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور 7 لاکھ غیر قانونی سمیں بند کی جاچکی ہیں۔ جلد اس حوالے سے مزید غیر قانونی سموں کی بندش کا کام تیز کردیا جائے گا ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ عنقریب اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس بلایا جائے گا ، جس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔