موسم میں بہتری ، طلب اور رسد برابر ہونے سے لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند

بدھ 14 مئی 2014 22:11

موسم میں بہتری ، طلب اور رسد برابر ہونے سے لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) بارشوں کے باعث موسم میں بہتری اور طلب اور رسد برابر ہونے کے باعث شارٹ فال صفر ہونے سے گزشتہ روز بھی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند رہا ،کچھ مقامات پر مینٹی ننس اور فنی خرابی کیوجہ سے معمولی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب اور پیداوار11200میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 3250‘ تھرمل سے 1520اور آئی پی پیز سے 6430میگا واٹ بجلی حاصل ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق بجلی کے پیداوار پلانٹس کو 27575میٹرک ٹن فرنس آئل اور 173ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے ۔ طلب اور رسد برابر ہونے سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم کئی مقامات پر مینٹی ننس کے نام پر اور فنی خرابی کے باعث معمولی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :