گورنر پنجاب نے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا

بدھ 14 مئی 2014 23:53

گورنر پنجاب نے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے شرح خواندگی میں اضافہ كے لیے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم كا آرڈیننس جاری كردیا ہے جس کے مطابق 5 سے 16 سال کی عمر كے تمام بچے لازمی تعلیم حاصل كریں گے۔

(جاری ہے)

نئے آرڈیننس كے تحت کسی بھی بچے کا پیدائشی سرٹیفكیٹ كے بغیر اسكول میں داخلہ نہیں ہوسکے گا، صوبے کا ہر اسكول طالب علم كو دسویں جماعت تک لازمی تعلیم دے گا اور دسویں جماعت سے قبل كسی طالب علم كو اسكول سے نہیں نكالا جائے گا۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسكول سے طالب علم كا نام خارج كیے جانے کی صورت میں اسكول كے سربراہ كو 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ بچوں كو اسكول سے اٹھانے كی صورت میں والدین کو بھی کسی طرح کی سركاری رعایت نہیں دی جائے گی۔آرڈیننس کے مطابق صوبے کے جدید اسكولوں كو اپنے اداروں میں 10 فیصد غریب اور مستحق بچوں كے لئے كوٹہ مختص كرنے كا بھی پابند بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :