Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک بار پھر دھاندلیوں سے متعلق عمران خان کے الزامات کو لغو قراردیدیا

جمعہ 16 مئی 2014 17:10

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک بار پھر دھاندلیوں سے متعلق ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک بار پھر دھاندلیوں سے متعلق عمران خان کے الزامات کو لغو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ ایک مضبوط ادارہ بن کر ابھری ہے۔امریکی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق عمران خان کے الزامات کو لغو قرار دیا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں انہوں نے اپنے دور میں عدلیہ میں کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ عدلیہ اب ایک مضبوط ادارہ بن کر ابھری ہے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نیویارک میں پاکستانی نڑاد ڈاکٹر عبدالمجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات