پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوچکا ہے‘راجہ اعجاز دلاور خان

جمعہ 16 مئی 2014 17:19

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے راہنما ء راجہ اعجاز دلاور خان نے کہاہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوچکا ہے ۔وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کاٹائیگر بنے گا۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔ڈڈیال کٹھاڑ دلاور بریگیڈیئر (ر) راجہ دلاور مرحوم کاعلاقہ ہے اس کی تعمیر وترقی ہمارا مشن ہے ۔

دلوار پل کی بروقت تعمیر سے عوام علاقہ کے مسائل میں کمی ہوئی ہے جماعت کی مضبوطی کے لیے نوجوانوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے آئندہ الیکشن میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی سرپرستی میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیگی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آتے ہی عوام کی محرومیوں کاازالہ کیاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہوئی ہے پاکستان میں موٹروے ،ییلو کیپ سکیم ،نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینا ،میٹروبس ،پنجاب میں سڑکوں کے جال اور بجلی پیدوار ی کے نئے منصوبوں کی تکمیل ،راولپنڈی میں میٹروبس کانیا منصوبہ ،ڈالر کے ریٹ میں کمی اور عوام کو بنیادی سہولیات دینا اس کا کریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف حکومت اور انکی پوری ٹیم کو جاتاہے راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات پاکستان طرز کے شروع کیے جائینگے انہوں نے کہ آزادکشمیر مسلم لیگ ن کے نوجوان قائدین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اور جماعت کی مضبوطی اور میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق تعمیر وترقی کے لیے عملی طور پر میدان میں اُتر آئے ہیں راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمار امشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :