’’جیو‘‘ کے مارننگ شو میں شرکت کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، وینا ملک

جمعہ 16 مئی 2014 21:39

’’جیو‘‘ کے مارننگ شو میں شرکت کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، وینا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء)ڈرامہ کوئن وینا ملک نے کہا ہے کہ ’’جیو‘‘ کے مارننگ شو میں شرکت کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور لاہور میں وینا ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ’’جیو‘‘ کے پروگرام ’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘میں شرکت کے بعد کہا کہ بھارت میں متنازعہ فوٹو شوٹ کے بعد شائستہ لودھی کے پروگرام میں شرکت کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد سوچا تھا کہ مسائل کم ہوں گے لیکن میری زندگی مسائل کی دلدل میں پھنس چکی ہے جبکہ ادکارہ نے اپنی شادی کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب کا پروگرام بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔