لاہور: ساس نے مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی

پیر 19 مئی 2014 13:45

لاہور: ساس نے مبینہ طور پر بہو کو آگ لگا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) شہر لاہور میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بہو کو آگ لگادی ۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ جواں سالہ نسرین کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں رہائش پذیر نسرین کے ہاتھ اور پاؤں جھلس گئے ہیں۔ جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)



نسرین کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے دوران ساس نے بیٹی کے ساتھ ملکر نسرین پر یہ ظلم کیا۔ والد کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کی فون کال پر اس کے گھر پہنچا تو وہ جھلس گئی تھی۔ پائی پائی جوڑ کر بیٹی کو رخصت کرنے والی ماں کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف چاہیئے۔ جناح اسپتال میں زیر علاج نسرین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پوليس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :