کریمیا کی خوبرو اٹارنی جنرل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

پیر 19 مئی 2014 15:05

کریمیا کی خوبرو اٹارنی جنرل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

کیف((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) یوکرائن سے علیحدگی اختیارکرنے والی ریاست کریمیا کی خاتون اٹارنی جنرل نٹالیا بولونسیا کا یو ٹیوپ پر اپ لوڈ ویڈیو کلپ گذشتہ چند دنوں کے دوران دس لاکھ افراد نے دیکھا،میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویڈیو ویب سائٹ پر نٹالیا کا ویڈیو "Nyash Myash" کے عنوان سے موجود ہے، اس کلپ میں خوبرو اٹارنی جنرل کے مختلف ٹی وی پروگراموں اور نیوز کانفرنس سے ماخود ویڈیو کلپ موجود ہیں،یاد رہے نٹالیا بوکلونسکیا انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے درمیان کافی مقبول ہیں۔

ان میں بڑی تعداد جاپانیوں کی ہے جنہوں نے اس کے خوبصورت کارٹونز اور اینی میٹیڈ تصاویر بھی بنا رکھیں جو ویڈیو کلپ کی مقبولیت بڑھانے کا باعث ہیں۔ روسی صدر ولای میر یوتین نے دو مئی کو نٹالیا بوکلونسکیا کو کریمیا میں اٹارنی جنرل مقرر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے، جس کے بعد نٹالیا نے اسی روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

نٹالیا بوکلونسکیا 18 مارچ سنہ 1980 کو یوکرین کے صوبے لوجین سک کے گاوں مائیخالوفکا میں پیدا ہوئیں۔

پیدائش کے دس برس بعد وہ اپنے والدین کے ہمراہ کریمیا منتقل ہو گئیں۔ انہوں نے وکالت کا امتحان پاس کرنے کے بعد یوکرین کے شعبہ جنرل پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینا شروع کیں جہاں انہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے بعد کریمیا ریپبلک میں قائمقام اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا-

متعلقہ عنوان :