وزیراعظم آزاد کشمیر کی کال پر ضلع کوٹلی میں یوم سیاہ منایا گیا‘ریلی میں تمام مکاتب فکر کی بھرپور شرکت

پیر 19 مئی 2014 17:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی کال پربھارت کی یونیورسٹیزمیں کشمیری وپاکستانی طلبہ کوٹارگٹ کرنے ویونیورسٹیزسے نکالے جانے کے خلاف ضلع کوٹلی میں بھی بھرپوراندازسے یوم سیاہ منایاگیاشہیدچوک کوٹلی سے قائدین کی قیادت میں یوم سیاہ کی بڑی ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکرنے شرکت کی ریلی میں ڈسٹرکٹ بار،پرائیویٹ وسرکاری تعلیمی اداروں،تاجروں،صحافیوں،جریدہ وغیرجریدہ تنظیموں،پی وائی او،پی ایس ایف کے نمائندگان وعہدیداروں نے جلوسوں کی شکل میں شرکت کی،ریلی کے دوران شہیدچوک تاآبشارچوک شٹرڈاؤن رہاآبشارچوک میں منعقدہ ریلی سے سابق سینئروزیرملک محمدنواز،مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،ڈپٹی کمشنرچوہدری گفتارحسین، صدرڈسٹرکٹ بارراجہ جاویداختر،صدرڈسٹرکٹ پریس کلب شاہنوازبٹ،کوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری الیاس،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج راجہ گلزار،امیرجماعت اسلامی عبدالحمیدچوہدری،چیئرمین نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن حبیب الرحمن آفاقی،صدرتاجران مسعودرضاسیال،جنرل سیکرٹری بارحنیف چوہدری ایڈووکیٹ(سٹیج سیکرٹری)جنرل سیکرٹری این ایس ایف وتاجران انواربیگ،صدرہیڈماسٹرزسکول آفیسرزایسوسی ایشن سیداکرم شاہین،سابق چیئرمین ضلع کونسل مسلم کانفرنسی رہنمامکل فیض احمد،ضلعی صدرپی وائی اوطارق بڑالوی،ضلعی صدرپی ایس ایف سیدفیصل شاہ،جائنٹ سیکرٹری متحدہ ایکشن کمیٹی اعجازمغل،اسحاق بدرایڈووکیٹ،تحصیلدارشرفرازشاد،صدرینگ لائرزایسوسی ایشن فاروق چوہدری ایڈووکیٹ،صدرمعلم پائلٹ سکول محمدکریم چوہدری،صدرگیزیٹیڈآفیسرایسوسی ایشن یاسربشیر،جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن،صدرغیرجریدہ ملک عبدالقیوم،پرنسپل ابن سیناکالج سردارممتاز،طارق گجرایڈووکیٹ،نصیرشاکرسمیت،یونیورسٹی کوٹلی پی ایس ایف کے صدرناصراصغر،عمارحبیب و دیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ ایس پی چوہدری امین،اے ڈی سی کاشف حسین،ڈی ایس پی سردارغالب حسین،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرجہانگیر،ڈپٹی سرنٹنڈنٹ سیدشفقت شاہ،ڈویژنل صدرپی وائی اوسیدشمس محی الدین،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرالطاف گلہاروی،ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی اوشوکت قمر،سینئرنائب صدر پی وائی اوالطاف بھٹی،امیرکابل،چوہدری خورشید،راجہ اظہر،حسیب چٹان، آفتاب نذیرقریشی،راجہ ثقاف،ماموں یونس،ردیف بشیر،نعیم عباس،سعیداعجازگجر،سیداعلون محی الدین،بابربیگ،فاروق بٹ سمیت دیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے یوم سیاہ کی کال دے کربروقت اورمثبت فیصلہ کیاانہوں نے کہاکہ بھارت میں نریندرمودی نے ابھی حلف نہیں اٹھایامگربھارت کی یونیورسٹیزمیں زیرتعلیم پاکستانی وکشمیری طلبہ کے ساتھ زیادتیوں کاسلسلہ شروع ہوچکاہے کشمیری طلبہ کوتشددکانشانابنایاگیااوران کوکالجزویونیورسٹیزسے نکال دیاگیاعالمی برادری بھارت کے غیرانسانی رویوں کے خلاف آوازبلندکرے انہوں نے کہاکہ کشمیری وپاکستانی طلبہ کے ساتھ بھارت کی یونیورسٹیزکے اندرزیادتیوں کاتسلسل اگرجاری رہاتوکشمیری عالمی سطح پراحتجاج کرینگے مقررین نے امریکہ،برطانیہ،یورپی یونین اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت میں انسانیت سوز واقعات کانوٹس لیں انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارت کے آگے نہیں جھکیں گے اوروہ آزادی کے حصول تک جدوجہدجاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کی یونیورسٹیزمیں زیرتعلیم کشمیری طلبہ جب پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پرخوشی کااظہارومٹھائیاں تقسیم اورجشن مناتے ہیں توبھارتی انتہاپسندتنظیمیں ہندوؤطلباء کے ذریعے کشمیری طلبہ پرتشددکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حریت قیادت ومقبوضہ کشمیرکے غیورعوام کے شانہ بشانہ آزادکشمیرکے سیاستدان طلبہ تمام مکاتب فکرکھڑے ہیں وہ وقت دورنہیں جب کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :