پاکستان کیلئے اعزاز،آئی سی اے سی نے پاکستانی زرعی سائنسدان کوکپاس پر بہترین ریسرچ کرنے پر ایوارڈ سے نوازادیا

پیر 19 مئی 2014 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) پاکستان کیلئے اعزازانٹر نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی(آئی سی اے سی )نے پاکستانی زرعی سائنسدان کوکپاس پر بہترین ریسرچ کرنے پر ایوارڈ سے نوازا ہے اس ضمن میں پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوممبراحسان الحق نے بتایا کہ انٹر نیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی(آئی سی اے سی )نے ایک پاکستانی زرعی سائنسدان ڈاکٹر محبوب الرحمن کو کپاس پر بہترین ریسرچ کرنے پر آئی سی اے سی کاٹن ریسرچر 2014 کے ایوارڈ سے نوازا ہے جو پاکستان کیلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آئی سی اے سی کی طرف سے یہ ایوارڈ دنیا بھر میں صرف ایک سائنس دان کو دیا جاتا ہے جو کپاس پر ایک سال کے دوران سب سے زیادہ تحقیق کرتا ہے۔اس سال یہ ایوارڈپاکستان کے حصے میں آیاہے۔

متعلقہ عنوان :