صوبے میں گندم کی خریداری قیمت 1200سے بڑھا کر 1250روپے کردی گئی ہے،میر اظہار حسین کھوسہ ،کوئی بھی آفیسر یا اہلکار خورد برد یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،رمضان المبارک میں عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کی جائے گی ،صوبائی وزیرخوراک کی پریس کانفرنس

پیر 19 مئی 2014 19:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی خریداری قیمت 1200سے بڑھا کر 1250روپے کردی گئی ہیں جس سے زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا اگر محکمہ خوراک کا کوئی بھی آفیسر یا اہلکار خورد برد یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،رمضان المبارک میں عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ سے بات کی جائے گی یہ بات انہوں نے پیر کو ڈائریکٹر فوڈ حق نواز مندوخیل کے ہمراہ اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ میری ذاتی کوششوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور چیف سیکرٹری نے گندم کی خریداری قیمت 1200سے بڑھا کر 1250کردی ہے جس سے زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا اور اگلے سال زمیندار مزید گندم اگائیں گے اور ہمیں باہر سے گندم نہیں منگوانی پڑے گی انہوں نے کہاکہ میں نے محکمہ خوراک سے کرپشن اور بدعنوانی ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے خورد برد میں ملوث متعدد اہلکاروں کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ مختلف خورد برد کے کیسوں میں تحقیقات جاری ہے انہوں نے کہاکہ میں نے گذشتہ دنوں پشین میں واقع محکمہ خوراک کے گوددام پر چھاپہ مارا وہاں سے 3500بوریاں برآمد کی گئی جو محکمہ خوراک کی نہیں تھی بلکہ یہ بوریاں پرائیوٹ طور پر خرید کر اس میں گندم بھر کر بیچی جانی تھی لیکن میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی اور اس میں ملوث محکمہ خوراک کے ملازم عالمگیر کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سفارش کی ہے انہوں نے کہاکہ 14مئی کو سیکرٹری نے پشین میں واقع گوددام کو دورہ کیا مگر انہیں شاید یہ بوریاں نظر نہیں آئی بلکہ میں دورے کے دوران بوریاں برآمد کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ وہ سیکرٹری یا کسی پر بھی الزام نہیں لگا رہے اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ اب ڈپٹی کمشنر کی تصدیق کے بغیر کسی کو بھی گندم کی مد میں رقم کی ادائیگی نہیں کی جائیگی انہوں نے کہاکہ اگر محکمہ خوراک کا کوئی بھی آفیسر یا اہلکار خورد برد یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف نہ صرف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی بلکہ اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی ایک سوال کے جواب میں اظہار حسین کھوسہ نے کہاکہ رمضان میں عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے بات کرونگا تاکہ عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جاسکیں ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نصیرآباد جعفرآباد جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں اس مرتبہ گندم کی اچھی پیدوار ہوئی ہے اسی لئے ہم فی الحال باہر سے گندم نہیں خرید رہے ہیں اگر ضرورت پڑی تو دوسرے صوبوں سے گندم خریدیں گے ۔

متعلقہ عنوان :