ریلوے کو پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے چین سے درآمد کیا جانے والا انجن خود چلنے سے قاصر

پیر 19 مئی 2014 22:29

ریلوے کو پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے چین سے درآمد کیا جانے والا انجن خود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) پاکستان ریلوے میں جان ڈالنے کے لیے چین سے آنے والے انجن خود ہی مردہ نکلے جو اپنے سفر کے پہلے روز ہی ڈھیر ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چین سے درآمد کیے جانے والے نئے انجن میں سے ایک انجن اپنے سفر کے پہلے روز ہی فیل ہوگیا۔

(جاری ہے)

چائنا سے درآمد 14 انجنوں کو چینی ماہرین نے ایک سال کی ریسرچ کے بعد پاکستان پہنچایا تھا اور انہیں ایک ماہ تک عارضی طور پر چلا کرمسافر ٹرینوں کے لیے فٹ قرار دیا گیا تھا لیکن ان میں سے ایک انجن جو شالیمار ایکسپریس کے ساتھ کراچی سے لاہور کے لیے لگایا گیا تھا وہ اپنے سفر کے پہلے روز ہی سکھر کے قریب فیل ہوگیا۔

انجن فیل ہونے کےبعد جنرل منیجر ریلوے نے ماہرین کو ذمے دار ٹھہرانے کے بجائے انجن میں الیکٹرک خرابی بتادی اور ساتھ ہی خرابی دور کرنے کی ذمے داری بھی چینی انجینئرز پر ڈال دی۔واضح رہے کہ وزارت ریلوے نے محکمے میں انجنوں کی کمی دور کرنے کے لیے چین سے 14 انجن درآمد کیے تھے اور اس موقع پروزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ نئے آنے والے انجن بہت معیاری ہیں اب انجن کے فیل ہونے کے واقعات میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :