افغانستان کا ملک میں جلد فورجی سروس شروع کرنے کا اعلان،اس وقت ملک کے 16صوبوں میں تھری جی سروس چل رہی ہے،افغان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ومواصلات

پیر 19 مئی 2014 23:00

افغانستان کا ملک میں جلد فورجی سروس شروع کرنے کا اعلان،اس وقت ملک کے ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) افغان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ومواصلات نے اعلان کیاہے کہ ملک میں جلد فورجی سروس شروع کردی جائیگی،اس وقت ملک کے 16صوبوں میں تھری جی سروس جاری ہے ،افغان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ومواصلات نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ملک میں تھری جی سروس مہیاکرنے والی کمپنیوں میں اتصلات،ایم ٹی این،روشن اورصلام ٹیکنالوجی شامل ہیں،بیان میں کہاگیاکہ افغان وائر لیس کمیونیکشن کمپنی پانچویں نجی کمپنی ہے جسے رواں سال مارچ میں تھری جی سروس کی ملک میں فراہمی کے لیے لائسنس جاری کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :