محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو دھان کی ممنوعہ اقسام 386، سپر فائن ، کشمیرا ، مالٹا ، ہیرو اور سپرا کا شت نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 21 مئی 2014 14:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی ممنوعہ اقسام 386، سپر فائن ، کشمیرا ، مالٹا ، ہیرو اور سپرا کا شت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار ان اقسام کی کاشت سے گریز کریں کیونکہ ان سے پیدا ہونے والا چاول انتہائی ناقص ہوتا ہے اور ان اقسام کی ملاوٹ کے باعث ملکی و غیر ملکی منڈی میں باسمتی کی قیمت انتہائی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے محکمہ زرزاعت کے ترجمان کے مطابق سپر باسمتی ، باسمتی 385،باسمتی 370،باسمتی 2000،باسمتی پاک ، باسمتی 198، باسمتی شاہین ، کے ایس کے 515، اری 6، کے ایس 282، نایاب اری 9کی کاشت سے جہاں بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے وہیں صحت مند فصل کی فروخت سے مالی فوائد بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ 20جون تک دھا ن کی کاشت مکمل کر یں تاکہ چاول کی بمپر کراپ کاحصول یقینی ہو سکے-