خیبر میڈیکل کالج ، وزیراطلاعات شاہ فرمان پر ینگ ڈاکٹرز کا حملہ‘ گالم گلوچ،صوبائی وزیر تقریری مقابلہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے ،ینگ ڈاکٹرز پہلے سے تیار تھے پولیس اورسیکورٹی والوں نے بچ بچاؤ کرالیا

بدھ 21 مئی 2014 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) خیبر میڈیکل کالج میں صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان پر ینگ ڈاکٹرز کا حملہ‘ گالم گلوچ اورشدید نعرے بازی کے بعد سخت سیکورٹی میں صوبائی وزیر کو خیبر میڈیکل کالج سے باحفاظت نکالاگیا‘ ناخوشگوار واقعے پر جمعیت اور آئی ایس ایف کے درمیان بھی جھڑپ ہوگئی میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے سٹوڈنٹس میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خیبر میڈیکل کالج پشاور میں قومی سطح پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں پاکستان بھر سے سٹوڈنٹس آئے تھے تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات وپبلک ہیلتھ اینڈ انجنئیر نگ شاہ فرمان خیبرمیڈیکل کالج پہنچے تو ینگ ڈاکٹرز بھی وہاں آپہنچے اور تقریب کے دورا ن ہال میں ہنگامہ شروع کردیا اس دوران کچھ ڈاکٹرز نے صوبائی وزیر پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود سٹاف اورسیکورٹی والوں نے مشتعل ڈاکٹرز کو پیچھے دھکیل کر صوبائی وزیر کے گرد حصار بنادیا ینگ ڈاکٹرز کاکہناتھا کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے انکے دیرینہ مسئلے سروس سٹرکچر کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تھے اور پوری ڈاکٹرز برادری انکے اقدامات سے مطمئن تھی تاہم انکے جانے کے بعد معا ملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ہے جبکہ موجودہ وزیر صحت نے ایک ماہ تک ڈاکٹروں کو ملاقات کا وقت تک دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی بعد ازاں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اورجمعیت طلبہ اسلام کے کارکنوں میں بھی جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے صورتحال کوکنٹرول کرلیا۔

متعلقہ عنوان :