بھارت نے نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب میں نوازشریف کو شرکت کی دعوت دیدی

بدھ 21 مئی 2014 20:14

بھارت نے نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب میں نوازشریف کو شرکت کی ..

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) بھارت نے نریندرمودی کی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کو شرکت کی دعوت دی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ کی حلف برداری کی تقریب 26 مئی کو ایوان صدر(راشٹرپتی بھون) نئی دلی میں ہوگی جس میں شرکت کے لئے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر سارک ممالک کے سربراہان حکومت کو دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف خود شرکت کریں بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی جگہ کسی بھی حکومتی اہلکارکو بھیج دیں۔دوسری جانب دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت کے نئے وزیراعظم کی 26 مئی کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نوازشریف کو دیا جانے والا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 16 مئی کو بھارت میں مستقبل کے وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون پران کی جماعت کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :