افغان طالبان نے 16پولیس اہلکاروں کو اغواء کے بعد سرقلم کردیئے،ڈرون حملے میں چارجنگجوہلاک،اہلکاروں کی لاشوں کی نشاندہی صوبہ زابل کے مقامی افرادنے کی ،دوہفتے قبل اغواء کیاگیاتھا،گورنرمحمد جان کی میڈیاسے بات چیت،افغان فورسزکا ملک کے مختلف صوبوں میں آپریشن،34طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد کرلیاگیا،وزارت داخلہ کا بیان

بدھ 21 مئی 2014 20:29

افغان طالبان نے 16پولیس اہلکاروں کو اغواء کے بعد سرقلم کردیئے،ڈرون ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) افغان طالبان نے دوہفتے قبل اغواء کیے گئے 16پولیس اہلکاروں کو فائرنگ سے قتل کرکے سرقلم کردیئے،امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چارطالبان جنگجوہلاک اورایک گھر مکمل تباہ ہوگیا،ادھر افغان سیکورٹی فورسزنے مشترکہ آپریشن کے دوران 34طالبان کو ہلاک،20کو زخمی اوردوکوحراست میں لینے کادعویٰ کیاہے،مشترکہ آپریشن کے دوران متعددقسم کے ہتھیار،بارودی مواداورنصب کی جانے والی ڈیوائسزبھی برآمد کرلی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ زابل کے گورنرمحمد جان نے بدھ کومیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ افغان صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے سے قبل 16پولیس اہلکاروں کو ہلاک اورسرقلم کردیئے گئے،انہوں نے کہاکہ تمام اہلکاروں کو طالبان نے اس وقت اغواء کیاجب فورسزنے ایک دستے نے طالبان جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،انہوں نے بتایاکہ تمام اہلکاروں کو دوہفتے قبل اغواء کیاگیاتھا،انہوں نے کہاکہ لاشیں مقامی افرادکی ،نشاندہی پر ملیں،انہوں نے کہاکہ تمام اہلکاروں کی لاشیں نواب شاہ ضلع سے ملیں ہم نے نفری بھیج دی ہے جولاشوں کو صوبہ کے دارلحکومت قلات منتقل کرے گی،صوبہ زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جیلانی فراحائی نے کہاکہ پہلے تمام اہلکاروں کو گولیاں مارکرہلاک کیاگیابعد میں ان کے سرقلم کردیے گئے،ادھر افغان نیشنل آرمی کے ترجمان ہارون یوسفزئی نے بتایاکہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چارافغان طالبان ہلاک ہوگئے،حملہ صوبہ کنٹرکے کم دیش ضلع میں کیاگیا،انہوں نے کہاکہ حملے سے گھر بھی مکمل تباہ ہوگیاگھر پر تین میزائل داغے گئے،بعدازاں افغان وزارت داخلہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ بدھ کو سیکورٹی فورسزکے ایک مشترکہ آپریشن میں 34طالبان جنگجوہلاک ہوگئے،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن افغان نیشنل آرمی،افغان نیشنل پولیس اورانٹیلی جنس سیکورٹی نے ملکر کیا،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن کے دوران 20جنگجوہلاک اوردوکو گرفتاربھی کرلیاگیا،بیان کے مطابق مشترکہ آپریشن کے دوران متعددقسم کے ہتھیار،بارودی مواداورنصب کی جانے والی ڈیوائسزبھی برآمد کرلی گئیں،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن صوبہ ننگرہار،بغلان،زابل،لوغر،غزنی،پکتیا،ہرات،کنٹر،کپیسا،بدخشاں،ہلمند میں کیاگیا،بیان کے مطابق سڑک کنارے نصب کی جانے والی بم ڈیوائسزننگرہار،کنٹراورپکتیاصوبہ سے برآمد کی گئیں۔