ڈیرہ اسماعیل خان ، پولیس کی ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج سے گومل یونیورسٹی کے متعدد طلباء زخمی ، 30سے زائد طلباء کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 21 مئی 2014 22:03

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج سے گومل یونیورسٹی کے متعدد طلباء زخمی ہو گئے ، 30 سے زائد طلبا کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی میں طلباء اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے جس پر تھانہ یونیورسٹی کی پولیس نے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 30 سے زائد طلباء کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا ہے۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلباء کو فوری طور پر رہا کئے جائے۔ گرفتاریوں ،ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے حوالے سے ایس ایچ او یونیورسٹی تھانہ نے موقف دینے سے انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :