بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں دیگر مسائل سے چشم پوشی نہیں کی‘ چوہدری محمد برجیس طاہر

جمعہ 23 مئی 2014 16:43

ننکانہ صاحب( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہاہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے شبانہ روزگارکام کر رہے ہیں لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ہم نے دیگر مسائل سے چشم پوشی اختیار کر لی ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر بنا رہے ہیں جن پر بے پناہ وسائل خرچ ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ننکانہ صاحب میں پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا ہے جو ہر اعتبار سے ترقی یافتہ ہو۔ اس ضمن میں پلاننگ کمیشن آف پاکستان پھر سے متحرک کیا گیا تاکہ کم دورانیے اور طویل دورانیے کے اہداف مقرر کریں اور منصوبہ بندی کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی اور استحکام جہاں حکومت اور سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے وہیں عوام اور سرکاری اہل کار وں کے کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس ملک کی ترقی کے لیے بھر پور کرداراداکریں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے بڑے مسائل حل ہونگے تو چھوٹے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :