Live Updates

پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی رشوت مانگ لی، عمران خان کا الزام

جمعہ 23 مئی 2014 19:52

پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی رشوت مانگ لی، عمران خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے ساتھی وزراء سے رشوت طلب کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنے الزام میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھی تین وزراء بغیر پروٹوکول کے لاہور سے اسلام آباد کا سفر کر رہے تھے کہ پنجاب پولیس نے ان سے رشوت طلب کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزراء نے شناخت کروائی لیکن پنجاب پولیس نے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں یقین نہیں کہ کوئی وزیر اعلیٰ بغیر پروٹوکول بھی سفر کر سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 40 ہزار پولیس اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر مامور ہیں لیکن خیبر پختونخوا کا کوئی پولیس اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹی نہیں کر رہا۔ پولیس کو یقین نہ آیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بغیر پروٹوکول بھی سفر کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :