پشاور، سال2011-12سے متعلق تمباکو کے منافع کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ ، تمباکو کی آمدن میں اضافے کیلئے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے واضح اور مخصوص اقدامات کئے جائیں، تمباکوسس سے متعلق اراکین اسمبلی کی شکایات کا ا زالہ اور اس بارے میں ایک واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے،سپیکراسدقیصرزیرصدارت اجلاس

جمعہ 23 مئی 2014 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ تمباکوسس سے متعلق اراکین اسمبلی کی شکایات کا ا زالہ کی جائے اور اس بارے میں ایک واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔وہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمباکوسس سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی شیراز خان ،عبدالکریم خان،اور بابر سلیم خان کے علاوہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی اور ڈی سی صوابی کپیٹن(ر) کامران آفریدی کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔

سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ اس بارے میں ایک لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے تاکہ تمباکو سس سے متعلق اراکین اسمبلی کی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے تجویز پیش کی کہ جہاں جس کوالٹی کا تمباکوپیدا ہو ،اس حلقے کو ریٹرن بھی اسی تناسب سے ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیکر اسدقیصر نے یہ بات زور دیکر کہی کہ تمباکو کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے واضح اور مخصوص اقدامات کئے جائیں تاکہ تمباکو کی آمدن میں اضافہ ہوسکے۔

اجلاس میں صوابی کے تمباکو کی ڈیوٹی کی تقسیم کا فارمولا بھی طے کیا گیا۔ اجلاس میں سال2011-12سے متعلق تمباکو کے منافع کی رقم جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاتاہم سال 2012-13سے متعلق چونکہ محکمہ کو صحیح اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان اعداد شمار کو صحیح کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ اس دورانیے کے منافع کا صحیح تعین کیا جاسکے۔قبل ازیں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی ذاتی دلچپسی اور خصوصی ہدایات کے تحت ایم پی ایز ہاسٹل پشاور لگادیاگیا ہے ۔

یہ ایکسچینج جو تقریباً اٹھارہ لاکھ روپے کی لاگت سے لگایا گیا ہے تماتر جدید سہولتوں سے آراستہ ہے سپیکر اسد قیصر نے ایم پی ایز ہاسٹل میں قائم ہونے والے اس نئے ڈیجیٹل ٹیلی فون ایکچینج کا باضابطہ طور افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے نئے ٹیلی فون ایکسچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی اور ملک کی ترقی کامیابی کے لئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :