سعودی پابندیوں کا خطرہ، ہالینڈ کا خصوصی ایلچی ریاض آئے گا، ایک انتہاپسند رکن پارلیمنٹ کے نابالغانہ رویے کی وجہ سے ملک کوذمے دار قرار نہیں دیا جاسکتا،ڈچ وزیرخارجہ

جمعہ 23 مئی 2014 21:13

سعودی پابندیوں کا خطرہ، ہالینڈ کا خصوصی ایلچی ریاض آئے گا، ایک انتہاپسند ..

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) نیدرلینڈز نے اپنے ایک انتہا پسند سیاست دان کے اسلام مخالف اسٹکروں کے ردعمل میں ڈچ کمپنیوں پر ممکنہ سعودی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک اعلیٰ سفارتی عہدے دار کو الریاض بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے مملکت میں کاروبار کرنے والی ڈچ کمپنیوں پر پابندیوں کے علاوہ ڈچ شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تبادلے کے کاروباری دوروں کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے،ڈچ ادارہ شماریات کے مطابق نیدرلینڈز کی سعودی عرب کے لیے سالانہ برآمدات کا حجم دو ارب ستر کروڑ ڈالرز ہے اس طرح یہ یورپی ملک اپنے ایک اسلام مخالف انتہا پسند سیاست دان کی وجہ سے خلیج کے امیر ترین ملک سے کاروباری شراکت داری سے محروم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نیدر لینڈز کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت فریڈم پارٹی کے رہ نما گیرٹ وائیلڈر نے دسمبر میں اپنی مہم کے تحت اسلام کی توہین پر مبنی اسٹکر شائع کر کے تقسیم کیے تھے اور یہ اسٹکر سعودی عرب کے کلمے والے قومی پرچم کے دو رنگوں سبز اور سفید میں تیار کیے گئے تھے۔سعودی عرب نے اسی کے ردعمل میں ڈچ کمپنیوں پر پابند عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن نیدر لینڈز کے وزیرخارجہ فرانس ٹمرمینس نے ڈچ نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو ایک رکن پارلیمان کے نابالغانہ رویے کی وجہ سے ذمے دار قرار نہیں دیا جاسکتا اور ہم ان صاحب کی حرکت کے ردعمل میں نیدرلینڈز کے لیے مضمرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :