اماراتی شاعرکوشعری مقابلہ جیتے پر50لاکھ درہم انعام کا اعلان،شاعر سیف سلیم المنصوری کو ان کی شعری صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر پرچم بھی عطا کیا گیا

جمعہ 23 مئی 2014 21:25

اماراتی شاعرکوشعری مقابلہ جیتے پر50لاکھ درہم انعام کا اعلان،شاعر سیف ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء)متحدہ عرب امارات کے معروف شاعر سیف سلیم المنصوری کو ان کی شعری صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر پرچم عطا کیا گیا ، سیف سلیم المنصوری نے ٹی وی پر ہونے والا کثیر ملکی مقابلہ جیتا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عطائے پرچم کے حوالے سے پذیرائی کیلیے شیخ نہیان بن زاید اور بحرین کے شہزادہ نے بطور خاص شرکت کی اور پنے ہاتھوں سے اس اماراتی شاعر کو پرچم عطا کیا،سیف سلیم المنصوری کو پرچم ملنے کا اعزاز ابوظہبی کے ایک ٹی وی شو میں شاعری کا مقابلہ جیت کر ہزاری شاعر کا ٹائٹل جیتنے کی بیناد پر دیا گیا ہے۔

مقابلہ جیتنے والے اس عظیم شاعر کو پانچ ملین درہم انعام ملے گا۔ جس کی مالیت 13 لاکھ پینسٹھ ہزارامریکی ڈالر بنتی ہے،شاعری کے اس مقابلے میں سعودی عرب، اومان، بحرین، اور متحدہ عرب امارات کے شعراء نے حصہ لیا تھا۔ مقابلے کا انعقاد کرنے والا ٹی وی اس شو کو امریکی آئیڈل کے انداز میں پیش کرتا ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں.