ممبئی میں ڈرون کے ذریعے پیزا ہوم ڈلیوری کا آغاز،پولیس نے نوٹس لے لیا،پولیس نے ڈرون اڑانے کے واقعے کو حساس قرار دے دیا،پیشگی اطلاع کے بغیر ایسی اجازت نہیں دے سکتے،کمشنرممبئی

جمعہ 23 مئی 2014 21:25

ممبئی میں ڈرون کے ذریعے پیزا ہوم ڈلیوری کا آغاز،پولیس نے نوٹس لے لیا،پولیس ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) بھارت کے معروف تجارتی شہر ممبئی میں ڈرون کے ذریعے پیزاہوم ڈلیوری کا آغازہوگیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی کے ایک ریستوران نے فی الحال ان ڈرونز کے ذریعے پیزے گھر گھر پہنچا کر اپنے گاہک بڑھانے کے تصور کی آزمائش کا سوچا ہے کہ یہ خیال کس حد تک قابل عمل ہے،ممبئی کے جنوب میں واقع فرانسسکو پیزیریہ نامی ریستوران کے سٹاف کیلیے یہ خبر بڑی خوشگوار اور متاثر کن تھی کہ ممبئی میں یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے، ریستوران کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیزا کی ہوم ڈلیوری کے لیے اس جدید ترین اور تیز ترین سہولت کی آزمائش ابتدائی طور پر کامیاب رہی ہے ریستوران انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ایک کسٹمر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر کامیابی سے پیزا پہچایا ہے،ریستوران مالکان نے کہاکہ جو چیز آج ایک تجربے سے شروع ہوئی آئندہ چار پانچ برسوں کے دوران عام پریکٹس میں ہو گی،ریستوران انتظامیہ کے ایک ذمہ دار راجانی کا کہنا تھا کہ ڈرون کی مدد سے پیزا ہوم ڈلیوری، موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے پیزا بھجوانے کے مقابلے میں سستی بھی پڑے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ممبئی پولیس نے ایک ریستوران کی طرف سے بغیر پیشگی اطلاع کے ڈرون اڑانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں،پولیس کے ایڈیشنل کمشنرمسٹر پانڈے نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسی کسی بھی چیز کے بارے میں بڑے حساس ہیں جو ریموٹ کنٹرول سے ممبئی میں اڑائی گئی ہو، واضح رہے ممبئی میں ڈرون یا اس طرح کے دوسرے جہاز نجی طور پر اڑانے کی ممانعت ہے۔

متعلقہ عنوان :