برطانوی مقامی انتخابات،حکمراں جماعت کنزرویٹوپارٹی کو بدترین شکست ، یو کے انڈیپینڈنس کو 86 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل،اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے 83سیٹیں جیت لیں

جمعہ 23 مئی 2014 22:05

برطانوی مقامی انتخابات،حکمراں جماعت کنزرویٹوپارٹی کو بدترین شکست ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) برطانیہ میں مقامی انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے،برطانومیڈیانے بتایاکہ ابتدائی نتائج کے مطابق یورپی یونین مخالف سیاسی جماعت یو کے انڈیپینڈنس پارٹی کو چھیاسی نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے،یورپی یونین کی مخالف یوکے انڈیپینڈنس پارٹی نے کنزرویٹوز اور لبرل ڈیموکریٹس کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی نتائج کے مطابق یو کے آئی پی نے چھیاسی نسشتیں حاصل کرلی ہیں جبکہ لبیر پارٹی نے تراسی سیٹس حاصل کی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی کو انتخابات میں بدترین شکست کاسامنا ہے۔ ان کی جماعت چھیانوے نشستوں پر ناکامی کامنہ دیکھ رہی ہے جبکہ لبرل ڈیموکریٹس بھی چہتر نشستوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار سامنے آنے والی چوتھی بڑی سیاسی جماعت یوکے آئی پی یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی اور امیگریشن میں کمی کا منشور لے کر آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :