غصہ شرمندگی کا باعث بننے کیساتھ انسانی زندگی پر بھی برے اثرات مرتب کرتا ہے

جمعہ 23 مئی 2014 22:32

غصہ شرمندگی کا باعث بننے کیساتھ انسانی زندگی پر بھی برے اثرات مرتب ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء)زیادہ غصہ کرنے والوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ایسے افراد کو عام آدمی کے مقابلے میں دل کا دورہ اور فالج کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کی جانب سے کئی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زیادہ غصہ کرنےوالے افراد کو دوران غصہ 2 گھنٹے تک دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 5 گنا بڑھ جاتے ہیں،تحقیق میں کہا گیا ہےکہ عام طور پر زیادہ غصے کے بعد دل کا دورہ پڑتا ہے جبکہ وہ لوگ جن کو پہلے سے دل کا عارضہ ہے ان کو غصے میں دور پڑنے کے امکانات اوربڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ غصہ کرنے والے لوگوں کو دل کے دورے کے ساتھ فالج کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں اور دوران غصہ میں یہ امکانات 3 گنا تک بڑھ سکتے ہیں۔ایسے لوگوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنی اس روش کو جتنی جلد ہوسکے ترک کردیں کیوں کہ دین اسلام بھی ہمیں درگزر کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔