نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان بائیو میٹرک کے ذریعے سمز کے اجراء کے معاہدہ پر دستخط کردیئے گئے ، تمام فریقین کی مشاورت سے معاہدہ کو حتمی شکل دی گئی ، جعلی شناختی کارڈ پر سم کا اجراء ممکن نہیں ہوگا ،چیئرمین نادرا امتیاز تاجور

جمعہ 23 مئی 2014 23:38

نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان بائیو میٹرک کے ذریعے سمز کے اجراء ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان بائیو میٹرک کے ذریعے سمز کے اجراء کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے جمعہ کو نادرا ہیڈ آفس میں چیئرمین نادرا امتیاز تاجور کی جانب سے بائیو میٹرک کے ذریعے سمز کے اجراء کے معاہدہ کے موقع پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین نادرا اور یو فون، موبی لنک، زونگ، وارد اور ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو افسران نے معاہدہ پر دستخط کئے۔

قبل ازیں بریفنگ کے دوران چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بتایا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈز پر سمز کے اجراء کی روک تھام کیلئے تمام فریقین سے مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ پر سمز کا اجراء ناممکن ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ نادرا ملک کے 96 فیصد آبادی کے بائیو میٹرک کی واحد محافظ ہونے کے ناطے سیلولر ڈیوائسز کی دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کے حوالے سے وزارت داخلہ کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لئے بائیو میٹرک حل پیش کر رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ بائیو میٹرک کے ذریعے موبائل فون سمز کی تصدیق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہتر تکنیکی معاونت مہیاء ہو سکے گی جبکہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوگی

متعلقہ عنوان :