بھارتی شہری نوازشریف کے ساتھ مریم نواز کی آمد کے بھی منتظر

اتوار 25 مئی 2014 17:14

بھارتی شہری نوازشریف کے ساتھ مریم نواز کی آمد کے بھی منتظر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی۔2014ء) بھارتی شہری وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ مریم نواز کی آمد کے بھی منتظر ہیں ، مریم نوازکے خیرمقدمی ٹوئٹ بھارتی اخبارات کی سرخیوں کی زینت بن گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کبھی بھارت کے سرکاری دورے پر تو نہیں گئیں لیکن بھارت میں ان کے مداح انکی آمد کے منتظر ہیں۔ سماجی میڈیا پربھارتی شہری مریم نواز کے دورے پر بھی بے حداثرار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی بھارت دورے کا فیصلہ ہوتے ہی مریم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، یہ خیرمقدمی ٹیوئٹس بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی سرخی کی زینت بنا۔ایک بھارتی شہری نے اس بیان کو امید کی کرن قرار دیا۔ کسی نے ٹوئٹ کیا، ماضی میں حنا ربانی کھر اور ان کا قیمتی پرس موضوع بحث تھا۔ اس بار بھارتی میڈیا آپ کی آمد کا منتظر ہے۔اب اسے ذاتی مصروفیات کہیں یا سیاسی موقع محل مریم نواز نے بھارت آنے سے معذرت کرلی۔