ہڑتال مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لئے کی جاتی ہے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری الیات اورحکومت کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں‘رہنماء پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد کشمیر

جمعہ 30 مئی 2014 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء)پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزادکشمیرکے مرکزی رہنماؤں قاضی تنویرحسین ، شیخ منظور احمد ، راجہ محمداعظم خان ، راجہ طارق خان ، قاضی حفیظ الرحمن ، انعام اللہ کیانی ، جاوید اقبال اعوان نے کہاہے کہ ہڑتال مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لئے کی جاتی ہے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری الیات اورحکومت کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اورمہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے تمام ملاز مین کوٹائم سکیل دیاجائے ، پنجاب کاسروس سٹریکچر نافذ کیاجائے ،ایڈہاک ریلیف کوبنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے پے ریوائز کی جائے ، ہیلتھ فاؤنڈیشن کاقیام عمل میں لایاجائے ، پیرا میڈیکل سٹاف کونسل کاقیام عمل میں لایاجائے تمام ملازمین صحت عامہ کو ہیلتھ الاؤنس دیاجائے دیگر تمام جائزمطالبات حل کئے جائیں ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق رولزبنائے جائیں ، ای پی آئی ، سی ڈی سی ، سنی ٹیشن کے ملازمین کی سنیارٹی علیحدہ کی جائے۔