خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے سات ہزار سے زائد طالب علموں کے لئے وزیر اعظم کی مکمل فیس واپسی سکیم کے اگلے شیڈول پر عمل درآمد آئندہ ماہ سے شروع ہو جائیگا

جمعہ 30 مئی 2014 21:40

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے سات ہزار سے زائد طالب علموں کے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات کے سات ہزار سے زائد طالب علموں کے لئے وزیر اعظم کی مکمل فیس واپسی سکیم کے اگلے شیڈول پر عمل درآمد آئندہ ماہ سے شروع ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے بھر کی یونیورسٹیوں ،کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں قبائلی علاقہ جات اور صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے لئے وزیر اعظم کی مکمل فیس واپسی سکیم کے اگلے شیڈول کے تحت سو فیصد فیس کی واپسی کی منظوری دی گئی ہے ۔

صوبے کے پسماندہ علاقوں او ر قبائلی علاقہ جات کے ان طلباء اورطالبات کے پہلے سے ہی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اس سکیم کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ کے طالب علموں کے حوصلہ افزائی کے لئے حکومت نے یہ سکیم شروع کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :