محبت انسان کو دھوکے باز اور دغا باز بناتی ہے ،ماہرین کا انکشاف

جمعہ 30 مئی 2014 23:35

محبت انسان کو دھوکے باز اور دغا باز بناتی ہے ،ماہرین کا انکشاف

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء)یوں تو پیار کو ایک سچے اور کھرے جذبے کانام دیا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ یہ انسان کی زندگی سنوارنے کا باعث بنتا ہے لیکن نئی تحقیق نے تو اسے غلط ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق نیدرلینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق آکسی ٹاکسن نامی ہارمون انسان کے اندر پیار اور محبت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہارمون لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔رضاکاروں پر تحقیق کیلئے جب اس ہارمونز کا استعمال کیا گیا تو یہ نتیجہ آیا کہ وہ اپنے اور اپنے عزیز و رشتہ داروں کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔