برطانیہ سے علیحدگی کے نام پر اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

ہفتہ 31 مئی 2014 13:56

برطانیہ سے علیحدگی کے نام پر اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم مہم کا باقاعدہ ..

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مئی 2014ء) اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے نام پر ہونے والے ریفرنڈم کے لیے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ رواں برس 18ستمبر کو ہونے والا یہ ریفرنڈم برطانیہ کی تقسیم کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انتخابی جائزوں کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے عوام کی جانب سے برطانیہ کے ساتھ 307 برس پرانے اس اتحاد کو ختم کرنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ آزادی کے حق میں مہم کو ’یس اسکاٹ لینڈ‘ جبکہ برطانیہ کے ساتھ متحد رہنے کے لیے چلائی جانے والی مہم کو ’بیٹر ٹو گیدر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ کی مجموعی قومی آمدنی میں اقتصادی حصہ 10 فیصد کے قریب بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :